شکر گڑھ میں ایک اور’’ معصوم زینب‘‘ زیادتی کے بعد قتل

نمائندہ ایکسپریس  منگل 13 مارچ 2018
 بچی ہمسایے کے گھر پلاس دینے گئی تھی، خواتین سمیت 6 افراد گرفتار، تفتیش جاری۔ فوٹو: فائل

بچی ہمسایے کے گھر پلاس دینے گئی تھی، خواتین سمیت 6 افراد گرفتار، تفتیش جاری۔ فوٹو: فائل

شکر گڑھ: ایک اور 7 سالہ معصوم زینب زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

شکر گڑھ کے تھانہ لیسر کلاں کے علاقہ سورج چک میں راشد نامی بد قسمت باپ کی 7سالہ زینب ہمسایے کے گھر پلاس دینے کے لیے گئی مگر واپس نہ آئی۔ اہل خانہ رات بھر تلاش کرتے رہے مگر سراغ نہ مل سکا۔

اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جنھوں نے تلاشی لینا شروع کی تو اقبال کے گھر سے صندوق میں بند ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی، پوسٹمارٹم میں زیادتی ثابت ہو گئی۔

پولیس نے بچی کے والد راشد کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اقبال کی بیوی عظمت بی بی، بیٹوں قیصر، یاسر، بیٹیوں سحر اور شمیم کو گرفتار کر لیا۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔