صوبوں کیلیے پانی فراہمی میں خطرناک حد تک کمی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 13 مارچ 2018
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حصے کے پانی میں کٹوتی نہیں کی جارہی۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حصے کے پانی میں کٹوتی نہیں کی جارہی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ملک میں کم بارشوں اور ڈیموں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے باعث صوبوں کیلیے پانی کی قلت خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

ارسا حکام کے مطابق دریائے جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤمیں کمی کے باعث پنجاب اور سندھ کیلیے پانی کی فراہمی میں کمی کی گئی۔ دریائے سندھ سے پنجاب کو4 ہزار کیوسک، تھل کینال اورسی جے لنک کینال سے 2،2 ہزارکیوسک پانی کی کمی کی گئی۔

ارساحکام کے مطابق پنجاب کو زرعی مقاصد کیلیے 20 ہزار 800 کیوسک پانی فراہم کیاجارہاہے،سندھ کو مجموعی طور پر 18ہزارکیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے۔

ارساحکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حصے کے پانی میں کٹوتی نہیں کی جارہی، اس وقت خیبر پختونخوا کو 2 ہزار 400 جبکہ بلوچستان3 ہزارکیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

ارساحکام کے مطابق آج (منگل کو) صبح سے تونسہ اور پچنند لنک کینال سے پانی کی فراہمی روک دی جائیگی، اکتوبر 2017 سے مارچ 2018تک پنجاب کو مقررہ حصے سے 31 فیصد، سندھ کو 32 فیصد، بلوچستان کو7 فیصد اور خیبر پختونخوا کو 31فیصد کم پانی ملا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔