- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب
اسلام آباد: وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جبکہ شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے مستقل صدر کے انتخاب کے لئے جنرل کونسل پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا تاہم شہبازشریف کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد اب اجلاس میں صرف مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ جس میں نوازشریف اور شہباز شریف خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جب کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا عارضی صدر مقرر کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔