اسلام آباد میں ایک سال کے دوران 550 خواتین کا اقدام خودکشی

ویب ڈیسک  منگل 13 مارچ 2018
خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباوٴ، معاشی وگھریلو مسائل ہیں، ترجمان اسپتال: فوٹو: فائل

خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباوٴ، معاشی وگھریلو مسائل ہیں، ترجمان اسپتال: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق ایک سال کے دوران 550 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے پمزاسپتال نے طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی، خود کشی کی شرح میں زیادہ ترشادی شدہ خواتین جبکہ کئی طلباء شامل ہیں۔

ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباوٴ، معاشی وگھریلومسائل ہیں جب کہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔