- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
زرداری اورنیازی مل کربھی ہم پرنہیں بھاری، شہبازشریف
اسلام آباد: صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اورعمران خان نیازی مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا بہت اہم لیکن مشکل مرحلہ ہے، مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی رکن نوازشریف کی جگہ نہیں لے سکتا، نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے، ہیں اوررہیں گے۔ پاکستان بھرکے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نوازشریف جیسا قائد نصیب ہوا اورنواز شریف قوم کے وہ رہنما ہیں جنہیں قائد اعظم کا سیاسی وارث قراردیا جا چکا ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن قائد اعظم اور علامہ اقبال کی وارث جماعت ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ میں نے تیس سال سے زائد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کی، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیربنانے والے قائد نے امریکا کے پانچ ارب ڈالرکو ٹھکرادیا، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف نے ملکی مفاد کو ترجیح دی اور نواز شریف کو بانی پاکستان کے بعد نواز کو مدبر تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہمارے لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میرا دل کہتا ہے نوازشریف کو انصاف ضرور ملے گا، وہ دن ضرورآئے گا جب نوازشریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پربڑا دھوکا اورفراڈ ہوا، عمران خان نیازی اور آصف زرداری مل کر بھی ہم پرنہیں بھاری۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔