نیا پاکستان تب بنے گا جب دستی کیساتھ مشرف کے آنسو نکلیں، حامد میر

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 5 اپريل 2013
مشرف سے متعلق عدالتوں سے مایوس نہیں ہونا چاہیے،ابصارعالم،پروگرام کل تک میں گفتگو فوٹو : فائل

مشرف سے متعلق عدالتوں سے مایوس نہیں ہونا چاہیے،ابصارعالم،پروگرام کل تک میں گفتگو فوٹو : فائل

لاہور: صحافی اور ٹی وی اینکر حامدمیر نے کہا ہے کہ جعلی ڈگریوںکی وجہ سے بہت سے سیاستدانوںکی ساکھ کاجنازہ نکل گیاہے۔

نیا پاکستان تب بنے گاجب جمشیددستی کے ساتھ پرویزمشرف کے آنسوبھی نکلیں۔میڈیامیں بھی کالی بھیڑیںموجود ہیں ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوسیاستدان خودکوناقابل تسخیرسمجھتے تھے ان پربھی اب سنگ باری ہونیوالی ہے مشرف کے ساتھ سیاسی جماعتوں نے این آراوکیا،میڈیا نے نہیں کیا،اب مشرف کی واپسی پرسیاسی جماعتوں نے پھرخاموش این آراوکیاہواہے۔ ٹی وی اینکرابصارعالم نے کہاکہ سب کومل کر پاکستان کی بہتری کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ ریٹرننگ افسران کو ذاتی زندگی پرسوالات نہیں کرنے چاہئیں۔ہمیں مشرف کے حوالے سے عدالتوں سے مایوس نہیں ہوناچاہیے۔

2

قانون دان اطہرمن اللہ نے کہاکہ اس ملک کاسب سے بڑا قانون آئین ہے اور پرویزمشرف نے اس کو توڑا ہے لیکن وہ آزادپھررہا ہے کوئی سیاستدان، میڈیا یاادارہ نہیں بول رہا۔جس طرح وحیدہ شاہ ،جمشید دستی ،اسلم مڈھیانہ کامیڈیا ٹرائل ہوامشرف کانہیں ہوسکاکیونکہ وہ طاقتورہے، نیا پاکستان اس لیے نہیں ہے کیونکہ جوسب سے طاقتورہے وہ آج بھی احتساب سے پاک ہے، جمشیددستی کوسزامل سکتی ہے توپھر مشرف کوکیوں نہیں مل سکتی۔ ایازامیرکے ساتھ جوہواہے وہ کھلا تضادہے، مسرت شاہین باسٹھ تریسٹھ سے نکل گئی ہے اور ایازامیرپھنس گیاہے، آج بھی ملک میںقانون کی بالادستی نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔