ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کے حامی ہیں، پاکستان

آن لائن / آئی این پی  جمعـء 5 اپريل 2013
یورپی یونین کے انتخابی مبصرین آچکے،حنا کھر نے ضوابط کیخلاف بھر تیاں کیں، پریس بریفنگ  فوٹو: فائل

یورپی یونین کے انتخابی مبصرین آچکے،حنا کھر نے ضوابط کیخلاف بھر تیاں کیں، پریس بریفنگ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان نیوکلیئرتعاون عالمی ایٹمی توانائی ادارہ اورعالمی معیارات کے مطابق ہے کسی ملک کواس پراعتراض نہیں ہونا چاہئے۔

پاکستان  ایٹمی عدم پھیلائواورتخفیف اسلحہ کاحامی ہے مگر پالیسی سب کے لئے یکساں ہونی چاہیے ‘پاک بھارت جامع مذاکرات کیلئے ہرسطح پر رابطہ ہے‘جلدتاریخوں کاتعین کیا جائیگا پاکستان، چین اور روس نے افغانستان میں امن عمل پراہم مذاکرات کئے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم بھی اہم کردار اداکر سکتی ہے، سعودی عرب کے غیرملکی تارکین وطن واپس بھیجنے کے نئے پروگرام کے تحت 250 پاکستانیوں کے متاثرہونے کااندیشہ ہے۔

4

ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے  جمعرات کوہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب میں کہاکہ پاکستان کاافغانستان میںامن عمل کے معاملے پرموقف واضح ہے توقع ہے افغانستان پاکستان کی کوششوںکو سراہے گا۔یورپی یونین کے انتخابی مبصرین پاکستان پہنچ چکے ہیں اسکے علاوہ ڈیموکریٹ انسٹی ٹیوشن نے بھی57 الیکشن مبصربھیجنے کی درخواست کی ہے ، لاہورکی جیل میںبھارتی باشندے چمیل سنگھ کی ہلاکت سے متعلق انہوںنے کہا کہ بھارتی باشندے کی ہلاکت کی میڈیکل رپورٹ کا انتظارہے جونہی یہ رپورٹ ملے گی تواس پرردعمل دینگے۔ سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرکی جانب سے قواعد وضوابط کے برعکس بھرتیاں کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔