انڈین ویلزا وپن ٹینس؛ اعصام اور فابیو کا سفر دوسرے راﺅنڈ میں تمام

اسپورٹس ڈیسک  منگل 13 مارچ 2018
 تھرڈ سیڈ جوڑی اولیور میریچ اور میٹ پاویک نے 5-7 اور2-6 سے ہرادیا۔ فوٹو: فائل

تھرڈ سیڈ جوڑی اولیور میریچ اور میٹ پاویک نے 5-7 اور2-6 سے ہرادیا۔ فوٹو: فائل

انڈین ویلزا وپن ٹینس میں اعصام اور فابیو کا سفر دوسرے راﺅنڈ میں ختم ہوگیا۔

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے اطالوی پارٹنر فابیو فوگنینی کا سفر انڈین ویلز کے مینز ڈبلز ایونٹ میں دوسرے راﺅنڈ میں ختم ہوگیا، انھیں اس مرحلے پر تھرڈ سیڈ جوڑی اولیور میریچ اور میٹ پاویک نے 5-7 اور2-6 سے ہرایا۔

اولیور میریچ اور میٹ پاویک کی اسی جوڑی نے اعصام کو اس سے قبل 2017 کے سوئیڈن اوپن کے ڈبلز فائنل میں بھی شکست سے دوچار کیا تھا، تاہم اس وقت اعصام کے پارٹنر جین جولین روجرز تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔