پاک بحریہ کے افسران اورجوانوں میں فوجی اعزازات کی تقسیم

اے ایف پی / خبر ایجنسیاں / اسٹاف رپورٹر  جمعـء 5 اپريل 2013
ریئرایڈمرل سلیم اخترکوبھی ہلال امتیاز(ملٹری)مل گیا،آصف سندیلہ نے اعزازات تقسیم کیے۔ فوٹو: فائل

ریئرایڈمرل سلیم اخترکوبھی ہلال امتیاز(ملٹری)مل گیا،آصف سندیلہ نے اعزازات تقسیم کیے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدآصف سندیلہ نے بحریہ آڈیٹوریم میں منعقدہ تقسیم ا یوارڈکی ایک پروقارتقریب میں پاکستان نیوی کے افسروں اورجوانو ںکوفوجی اعزازات عطاکیے۔

وائس ایڈمرل شفقت جاوید،وائس ایڈمرل سید خاورعلی، وائس ایڈمرل تحسین اللہ خان  اورریئرایڈمرل سلیم اختر کو ہلال امتیاز(ملٹری)سے نوازاگیا۔ستارہ امتیاز (ملٹری) کموڈور شاہد حبیب ، کمو ڈور الطاف حبیب، کموڈور عمران سعید، کموڈور علی عباس، کموڈور آصف خلیق، کموڈور ایاز احمد ناصر، کموڈور ارشد محمو خان، کموڈور بابر بلال حیدر، کموڈور متین الرحمان، کموڈور عاصم رضا، کموڈور محمد سہیل احمد، کموڈور محمد اسحاق، کموڈور بابر ستار اور کموڈور نوید احمد رضوی نے حاصل کیا۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) کیپٹن ڈاکٹر محمد جنید خان، کیپٹن سید ہاشم رضا رضوی، کمانڈر حامد شکیل ، کمانڈر جمیل اختر، کمانڈر عاطف اعجاز ڈار، کمانڈر محمد ضیا، کمانڈر محمودالحق، کمانڈر ارشد محمود، کمانڈر سید محمد عامر احتشام، کمانڈر خالد حبیب ، کمانڈر ثاقب الیاس، کمانڈر لیاقت علی، کمانڈر سید محمد خالد، کمانڈر زاہد رئوف، کمانڈر ذیشان شاہد، لیفٹیننٹ کمانڈر عزیر عبداللطیف، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد زبیر، لیفٹیننٹ کمانڈر کاشف محمود، لیفٹیننٹ کمانڈر رانا سعید احمد اور لیفٹیننٹ کمانڈرمظفر امین شاہ کو عطا کیا گیا۔

6

تمغہ بصالت حاصل کرنے والوں میں کموڈور محمد سہیل احمد، سرجن کموڈور نجم الثاقب خان، کیپٹن اظہر نعیم، کمانڈر محمد شہزاد، کمانڈر شہزاد حامد، لیفٹیننٹ کمانڈر اعجاز احمد ، لیفٹیننٹ فرخ نوید، لیفٹیننٹ عبداللہ گلزار، لیفٹیننٹ بلال حسن، سب  لیفٹیننٹ مقصود تبسم، محمد علی CMA(OT)، تصور حسین CDA-I، فضل محمد CDA-I، محمد خالد پرویز CDA-III، محمد انور حمیدMGA(G)-III، خالد حسین CDA-IV، شاہد نصیرMGA(M)-IV ،  نذیر بادشاہ L/MAR، شوکت خان MGT(G)-I، طاہر حبیب LPM، محمد سلیم اخترLPM،خالد فاروقCDT-I، مظہر حیات CDT-I، عابد علی PM، محمد ہارون STD-I، اظہار حسینMAR-II  اور علی رضاPM  شامل ہیں۔

علاوہ ازیں 20سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس ۔Iسے نوازا گیا۔  محمد نواز عاصمI MEA-IIکو سال  2012کا بہترین سیلرجبکہ محمد اسحاق ڈرافٹس مین اور سید نہال احمد LM کو بہترین سویلین ملازم قرار دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔