توہین رسالت: سزائے موت پانے والا یونس مسیح بری

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 5 اپريل 2013
یونس مسیح کیخلاف کوئی براہ راست شہادت نہیں، مقدمہ بھی ایک دن تاخیر سے درج ہوا، وکیل
  فوٹو: فائل

یونس مسیح کیخلاف کوئی براہ راست شہادت نہیں، مقدمہ بھی ایک دن تاخیر سے درج ہوا، وکیل فوٹو: فائل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت پانیوالے یونس مسیح کو بری کرنیکا حکم دیدیا ۔

ماتحت عدالت نے یونس مسیح کو 2007 میں توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔ یونس مسیح نے اپنی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ ہائیکورٹ کے سامنے یونس مسیح کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کے موکل کیخلاف ایک دن کی تاخیر سے مقدمہ درج کیا گیا اور قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے ۔

یونس مسیح کیخلاف کوئی براہ راست شہادت نہیں بلکہ سنی سنائی باتوں پر الزامات لگائے گئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے یونس مسیح کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزائے موت اور جرمانے کو کالعدم قرار دیدیا اور اس کو کو بری کرنیکا حکم جاری کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔