- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
صنفی امتیاز اور جنسی ہراسانی؛ مائیکرو سافٹ کے خلاف سیکڑوں شکایات درج
نیویارک: امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے خلاف صنفی امتیاز اور خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی سیکڑوں شکایات درج کرادی گئیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکرو سافٹ کے خلاف اپنی خواتین ملازمین کے ساتھ 2010ء سے 2016ء کے درمیان صنفی امتیاز اور جنسی ہراسانی کی 238 تحریری شکایات درج کرائی گئیں۔
یہ انکشاف امریکی عدالت کی جانب سے شکایات کی دستاویزات منظر عام پر لانے کے بعد ہوا ہے۔ شکایات میں کہا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی مروجہ پالیسیاں اور طریقہ کار جانب داری پر مبنی ہے جس میں تکنیکی امور سے وابستہ خواتین ملازمین کی تنخواہیں، مراعات اور ان کی اگلے عہدوں پر ترقی مردوں کے ہم پلہ نہیں ہوتیں جب کہ ان خواتین کو اپنے ہم منصب مردوں کے مساوی معاوضے بھی نہیں دیے جاتے۔
شکایات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی صنفی امتیاز پر مبنی پالیسیاں اور طریقہ کار تکنیکی امور انجام دینے والی خواتین ملازمین کی حق تلفی کی منظم اور دانستہ خلاف ورزیاں ہیں اور یہ سب کچھ صنفی مساوات کی غیر جانب داری کی نگرانی نہ کرنا اور اسے مکمل نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی صنفی امتیاز پر مبنی کوئی پالیسیاں نہیں اور کمپنی اپنے ملازمین کو مساوی حقوق کے ساتھ ساتھ ان سے کوئی جانب داری نہیں برت رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔