خیبرپختونخوا میں بارشیں، حادثات میں ایک طالبعلم جاں بحق اور3 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 13 مارچ 2018
پشاور، مردان، اورکزئی اورصوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی . فوٹو: فائل

پشاور، مردان، اورکزئی اورصوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی . فوٹو: فائل

پشاور: خیبرپختونخوا اورفاٹا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم  پھر سرد ہوگیا جب کہ مختلف حادثات میں ایک طالب علم جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

چارسدہ کی تحصیل تنگی اورشبقدر میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے کھڑی فصلوں کونقصان پہنچا جب کہ گوگدرہ میں مٹی کا تودہ اسکول کے بچوں پر گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق اور 2  زخمی ہو گئے۔

ادھر بریکوٹ اورمینگورہ میں آسمانی بجلی گرنےسے 2 مکان گرگئے جس سے ایک شخص زخمی اور متعدد گائے اوربکریاں ہلاک ہوگئیں، جہانگرہ اور لنڈی کوتل میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، درخت گرنے سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ندی نالوں میں طغیانی سے پاک افغان شاہراہ پر گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ پشاور، مردان، اورکزئی اورصوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔