- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
برطانوی مسلمان ارکان پارلیمنٹ کو مشتبہ پارسل موصول
لندن: برطانیہ میں مسلم ارکان پارلیمنٹ کو خوف زدہ کرنے کے لیے نامعلوم افراد کی جانب سے مشتبہ پارسل بھیج دیے گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایوان زیریں میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے 4 مسلمان ارکان پارلیمنٹ کو گزشتہ 48 گھنٹوں میں مشکوک پارسل بھیجے گئے ہیں۔ بنگلا دیشی نژاد ایم پی روپا حق کو مشتبہ پارسل موصول ہے جب کہ اس سے قبل روشن آرا علی، پاکستانی نژاد افضل خان اور ان کے ساتھی محمد یاسین کو بھی مشتبہ پارسل موصول ہوئے۔
ان ارکان کو پارسل پارلیمنٹ کے پتے پر بھیجے گئے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ روپا حق کے ایک اسٹاف ممبر نے جب مشکوک پارسل کھولا تو انہیں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز خط موصول ہوا جو کہ ’مسلمانوں کو سزا دو‘ کی مہم کے سلسلے میں برطانیہ بھر میں مسلمانوں کو بھیجا جارہا ہے جب کہ پارسل میں ایک مضر صحت شے بھی موجود تھی جس کے بعد مذکورہ اسٹاف ممبر کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
قبل ازیں پیر کے روز پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کے دو اسٹاف ممبر کو مشکوک پارسل سے مشتبہ مائع لیک ہونے پر احتیاطاً اسپتال لایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرنے کے لیے ایک منظم مہم جاری ہے جس میں 3 اپریل کو ’مسلمانوں کو سزا دو‘ کے عنوان سے ایک دن منایا جارہا ہے جس میں مسلمانوں کو ہراساں یا حملے کی نوعیت کے مطابق پوائنٹس بھی دیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔