کراچی: بدامنی جاری،فائرنگ کے واقعات میں3افرادہلاک

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 5 اپريل 2013
کورنگی کے نوجوان طالبعلم کولیاری گینگ نے کالج سے اغواکرکے سرعام گولیاں ماردیں فوٹو: فائل

کورنگی کے نوجوان طالبعلم کولیاری گینگ نے کالج سے اغواکرکے سرعام گولیاں ماردیں فوٹو: فائل

کراچی: کراچی میں بدامنی جاری ہے، نوجوان طالبعلم کولیاری گینگ نے کالج سے اغواکرکے سرعام گولیاں ماردیں۔

شہرمیں3افرادکوموت کی نیند سلا دیا گیا جبکہ نشترروڈپرفائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت 4 افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلاکوٹ کے علاقے بختاورپارک محراب خان عیسیٰ روڈ سے 18 سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا،مقتول کوشرجیل ربانی کے نام سے شناخت کیاگیا۔

مقتول کو موٹرسائیکل پر سوار2ملزمان اپنے ہمراہ لائے تھے اوربعدازاں چہرے اور سینے پر 2 گولیاں مار کر ہلاک کردیا ،مقتول شرجیل ربانی کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41-B کارہائشی اور لیاری میں واقع کالج میں انٹر کاطالبعلم تھاجوبدھ کوکالج گیاتھاکہ جس کے بعدسے لاپتہ ہوگیاتھا،مقتول تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا،شبہ ہے کہ مقتول کو گینگ وارکے ملزمان نے اغوا کے بعد قتل کیا۔

تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ تیموریہ کے علاقے نارتھ ناظم آبادبلاک ایل میں فائرنگ سے 28 سالہ عدیل ہلاک ہوگیا،مقتول بنگلے میں ڈرائیور تھاجس کی علاقے میں سیکیورٹی گارڈ شبیر سے تلخ کلامی ہوئی اوراس دوران سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے عدیل کوہلاک کر دیا،مقتول اور ملزم کاآبائی تعلق صوابی سے ہے۔منگھو پیر کے علاقے ناردرن بائی پاس چل غزی مزاردے بندمراد کے قریب سے ایک شخص کی 10سے15دن پرانی لاش ملی۔

جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔نشترروڈ کے ایم سی ورکشاپ کے قریب دکان پرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے4افراد35سالہ شاہ رخ عرف شارق،30 سالہ کاشف،25سالہ محمود،25 سالہ زیدزخمی ہوگئے،واقعے کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی،زخمی ہونے والاشاہ رخ متحدہ قومی موومنٹ کاکارکن ہے۔پولیس واقعے کی مزیدتحقیقات کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔