- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے خلاف کارروائی تیز
کولکتہ: کولکتہ پولیس نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ان کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ وہی موبائل ہے جس کے بارے میں کرکٹر کی اہلیہ حسین جہاں نے دعویٰ کیاکہ وہ اس سے غیرعورتوں سے رابطہ کرتے تھے، انھیں یہ موبائل شامی کی بی ایم ڈبلیو گاڑی سے ملا تھا، جس کی وجہ سے ان میں لڑائی شروع ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موبائل کو فورنسک ٹیسٹ کیلیے بھیجا جائے گا،اس میں استعمال ہونے والے نیٹ ورک اور مختلف ایپس کا بھی جائزہ لے کر یہ جاننے کی کوشش ہوگی کہ شامی کے کس کس سے رابطے تھے۔ دوسری جانب محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں ایک رپورٹر سے الجھ پڑیں جس نے ان پر کیمرہ توڑنے کا الزام عائد کردیا۔
اپنے خاوند پر الزامات کی بھرمار کرنے والی حسین جہاں کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں کچھ رپورٹرز اور کیمرہ مینز کو ان کے پیچھے جاتا ہوا دکھایا گیا ہے، جس پر وہ بعد میں غصے میں آجاتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھتے ہوئے ان کی ایک رپورٹر کے ساتھ بحث بھی ہوتی ہے، مگر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انھوں نے مذکورہ رپورٹر کو دھکا وغیرہ دیا،رپورٹر نے دعویٰ کیاکہ حسین جہاں نے ان کا کیمرہ بھی توڑدیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔