پی ایس ایل فائنل ٹکٹ؛ شیڈول میڈیا بریفنگ ملتوی ہو گئی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 14 مارچ 2018
پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی فروخت کا اعلان ہوگا
 فوٹو: فائل

پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی فروخت کا اعلان ہوگا فوٹو: فائل

 کراچی: پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹکٹ فروخت کرنے کے حوالے سے بدھ کو شیڈول میڈیا بریفنگ ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس فائنل کے لیے ٹکٹ فروخت کرنے کے حوالے سے شیڈول میڈیا بریفنگ ملتوی کردی گئی۔ جس میں مقررہ کوریئر سروس ادارے کو آن لائن اور مخصوص شاخوں پرٹکٹ فراہم کرنے کی سہولت کااعلان کرنا تھا، ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کے 2 جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی میں تبدیل کردیا،اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت پہلے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی لیکن ابھی فروخت شروع بھی نہیں ہوئی کہ دونوں جنرل انکلوژرز کو وی آئی پی کا درجہ دے کر ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے کردی گئی۔

فائنل کے ٹکٹوں کی نئی فہرست میں اب وی آئی پی انکلوژرز کی تعداد 5ہوگئی جبکہ جنرل انکلوژرز صرف تین ہی رہ گئے ہیں۔ اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز میں تقریباً 6ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 15مارچ سے شروع ہونا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔