بچی سے زیادتی کی کوشش کرنےوالے 3 کمسن ملزمان کاریمانڈ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 14 مارچ 2018
بچی سے زیادتی کی کوشش کرنےوالے 3 کمسن ملزمان کاریمانڈ فوٹو: فائل

بچی سے زیادتی کی کوشش کرنےوالے 3 کمسن ملزمان کاریمانڈ فوٹو: فائل

 کراچی:  تھانہ سولجر بازار پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان شہریار، عباد اور کاشف کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیش کردیا عدالت نے ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سماعت پر متاثرہ بچی کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا، ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق گل رعنا سوسائٹی میں 3 کم عمر لڑکے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کررہے تھے۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 3 لڑکوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گرفتار تینوں ملزمان کی عمر 12 اور 13 سال کے درمیان ہے ملزمان بچی کو کھیل کے دوران زبردستی گھر میں لے گئے کمرے میں لڑکی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر زیادتی کی کوشش کرنے لگے والد کی درخواست پر تھانہ سولجر بازار پولیس نے اغوا اور زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔