فنانشل ایکشن ٹاسک فورس؛ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے کی کوششیں تیز کر دیں

شہباز رانا  بدھ 14 مارچ 2018
 پاکستان کو مشاورت سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی فہرست سے نکلنے کیلیے کام کرنا ہوگا، حکام
. فوٹو : فائل

 پاکستان کو مشاورت سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی فہرست سے نکلنے کیلیے کام کرنا ہوگا، حکام . فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  ایک ایشیائی پیسفک گروپ آن منی لانڈرنگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا اور ملک کو دہشت گردوں کی مالی معاون ممالک کی گرے فہرست سے نکالنے کیلیے ایکشن پلان تیارکرنے میں میں مدد کرے گا جیساکہ اسلام آباد نے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو وزارت خرانہ نے بتایا کہ اے پی جی کا وفد اپریل کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد پہنچے گا اور حکومت کے سینئر وزرا اور حکام کو ایکشن پلان تیار اور ترجیح وضع کرنے سے متعلق مشورہ دے گا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اے پی جی اور اسٹک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایکشن پلان تیار کرنا ہوگا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی اداروں سے بھرپورتعاون کررہا ہے اور اس کوشش میں ہے کہ عالمی ادارے کی گرے فہرست سے اس کا نام نکل جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔