وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حلال فوڈاتھارٹی قائم کرنیکی منظوری

سردار سکندر  بدھ 14 مارچ 2018
آبی پالسی مفادات کونسل میں پیش کرنے پر اتفاق،ماہرین کے اسپیشل پے اسکیل ہوگا
فوٹو: فائل

آبی پالسی مفادات کونسل میں پیش کرنے پر اتفاق،ماہرین کے اسپیشل پے اسکیل ہوگا فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے  بعض سرکاری اداروں کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت لانے کیلیے انتظامی تبدیلیوں اورعازمین کی سہولت کیلیے وزارت مذہبی امورکے تحت حج وعمرہ ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حج وعمرہ ڈائریکٹوریٹ حج اورعمرہ کیلیے ٹورآپریٹرز کی کارکردگی کی نگرانی کرے گا ۔ منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں لمیٹیشن سے متعلق سول نظرثانی بل2018 کو پارلیمنٹ میں پیش ، نیشنل لائبریری اور قومی زبان کی ترقی کے ادارے کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے ماتحت کرنے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان حلال فوڈاتھارٹی کے قیام اور نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کوقواعد وضوابط میں ضروری ترامیم کیساتھ وزارت منصوبہ بندی سے وزارت تحفظ خوراک اور پاکستان انوائرمنٹل پلاننگ آرکیٹیکچر ڈویژن کو وزارت منصوبہ کے ماتحت کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاولپور بل 2018ء بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے فاٹا اور پاٹا کی ملوں کیلیے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔

کابینہ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کیلئے وزارت ہیلتھ ریگولیشنز کی وزیرکی زیر صدارت سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین جرائم کے خاتمے کے معاہدے کی بھی منظوری دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔