- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
اداکارہ نور نے اپنا چینل لانچ کردیا
کراچی: اداکارہ نور بخاری نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ پر اپنا چینل لانچ کیا ہے جس میں وہ دین اسلام اور خواتین کےمسائل کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گی۔
اداکارہ نور نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر اپنے باضابطہ چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پیغام میں کہا کہ ان کے نام سے بہت سارے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں ان کی وڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لہٰذا انہوں نے سوچا کہ اپنے مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے اپنا چینل لانچ کیا جائے جس میں وہ تمام لوگوں سے بات کرسکیں۔
نور نے کہا آپ تمام لوگ میری زندگی کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن بہت کچھ ایسا بھی ہے جو نہیں جانتے، میری زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے ہیں جو میں آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ کس طرح ایک اداکارہ سے میں دین کی جانب مائل ہوئی۔ اس کے علاوہ میں خدا کے قریب کیسے ہوئی۔ اداکارہ نے کہا میں اپنےمذہب کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہی ہوں اور یہی سب آپ کے ساتھ اپنے نئے چینل پر شیئر کروں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ نورنےحجاب لینےاورمذہب کا راستہ اپنانےکی وجہ بتادی
اداکارہ نور نے کہا دین اور مذہب کے علاوہ اس چینل پر خوبصورتی، فٹنس اور خواتین کے مسائل پر بھی بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مجھے اپنی زندگی میں جتنا تجربہ حاصل ہوا ہے اس کی روشنی میں میں خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گی۔
اداکارہ نور نے اپنےنئے یوٹیوب چینل کے بارے میں اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اطلاع دی اور اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ ان کے نئے چینل کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔