آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے قتل کا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 14 مارچ 2018
ملزم کو تفتیش کے لئے ایچ آئی یو کے حوالے کردیا گیا،ذرائع،فوٹو:فائل

ملزم کو تفتیش کے لئے ایچ آئی یو کے حوالے کردیا گیا،ذرائع،فوٹو:فائل

 راولپنڈی:  بین الاقوامی کیب سروس کے ڈرائیور کے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز قتل ہونے والے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں ایک ملزم ساجد کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم کو تفتیش کے لئے ایچ آئی یو کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم کے دو مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کا ڈرائیور دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل

واضح رہے کہ گزشتہ رات لکھو گاوٴں میں مقتول ڈرائیور سجاول امیر نے 12 مارچ کی رات 10 بجے کے قریب رائیڈ بک کی، حملہ آوروں نے 10 بج کر 35 منٹ پرسجاول سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔