اثاثے چھپانے کے الزام پر خورشید شاہ کے کاغذات منظور نہ ہوسکے

خبر ایجنسیاں  جمعـء 5 اپريل 2013
خورشید شاہ نے 2008 میں ڈی ایچ اے کراچی میں بنگلے کی قیمت 35 لاکھ اور سکھر میں پلاٹ کی قیمت 12 لاکھ بتائی تھی ۔ فوٹو: فائل

خورشید شاہ نے 2008 میں ڈی ایچ اے کراچی میں بنگلے کی قیمت 35 لاکھ اور سکھر میں پلاٹ کی قیمت 12 لاکھ بتائی تھی ۔ فوٹو: فائل

سکھر: این اے 199 سکھر اور پی ایس 4 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی پر 22 اعتراضات داخل کر دیئے گئے جس پر ریٹرننگ افسر نے انہیں کل طلب کرلیا۔

شہزادہ ڈریہو ایڈووکیٹ کی جناب سے اعتراض داخل کیا گیا کہ خورشید شاہ نے اثاثے چھپائے، انھوں نے 2008 کے کاغذات نامزدگی میں ڈی ایچ اے کراچی میں بنگلے کی قیمت 35 لاکھ اور سکھر میں پلاٹ کی قیمت 12 لاکھ بتائی تھی ۔ مگر موجودہ کاغذات میں بنگلے کی قیمت 19 لاکھ اورپلاٹ کی قیمت بھی 12 لاکھ سے کم ظاہر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔