کسی مخصوص شخص کے حوالے سے اعتراض نہیں لگایا، ترجمان نیب

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 5 اپريل 2013
الیکشن کمیشن کے خصوصی سیل کے ساتھ نیب کے ذمے جو کام تھا اس کے مطابق معلومات فراہم کی گئی ہیں . فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے خصوصی سیل کے ساتھ نیب کے ذمے جو کام تھا اس کے مطابق معلومات فراہم کی گئی ہیں . فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیب کے ترجمان رمضان ساجد نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں نیب نے کسی نام پر کوئی اعتراض لگایا ہے نہ کسی امیدوار کا نام الیکشن کمیشن کو اعتراض کے ساتھ واپس کیا ہے۔

نیب کے پاس18ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی فارم آئے ہیں، الیکشن کمیشن کے خصوصی سیل کے ساتھ نیب کے ذمے جو کام تھا اس کے مطابق معلومات فراہم کی گئی ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نیب نے حدیبیہ پیپر مل ریفرنس میں بنک ڈیفالٹرز میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا ہے تو ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب نے کسی مخصوص شخص کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں لگایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔