عاصمہ رانی قتل كیس، ملزم كی درخواست ضمانت پر ریكارڈ طلب

ویب ڈیسک  بدھ 14 مارچ 2018
میڈیكل كی طالبہ عاصمہ رانی كو كوہاٹ میں گھر كے سامنے فائرنگ كركے قتل كیاگیا تھا ۔ فوٹو : فائل

میڈیكل كی طالبہ عاصمہ رانی كو كوہاٹ میں گھر كے سامنے فائرنگ كركے قتل كیاگیا تھا ۔ فوٹو : فائل

پشاور: کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل كیس میں عدالت نے ملزم كی درخواست ضمانت پر ریكارڈ طلب کرلیا۔

ڈسٹركٹ اینڈ سیشن جج پشاور انور علی خان نے کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس میں ملزم كی جانب سے دائر درخواست ضمانت  پر متعلقہ ریكارڈ طلب كرلیا ہے۔

گزشتہ روز فاضل جج نے جب ملزم شاہ زیب كی جانب سے دائر درخواست ضمانت كی سماعت شروع كی تو اس دوران مقتولہ كے وكیل نے عدالت كو بتایا كہ ملزم كے خلاف ایف آئی آر میں  دہشت گردی كی دفعہ درج ہے لہذا كیس كو انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل كردیا جائے جس كے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر ریكارڈ طلب كیا ہے جس پر سماعت ہوگی۔

ذرائع كے مطابق اگر ایف آئی آر میں دہشت گردی كی دفعہ اے ٹی اے 7 درج ہو تو پھر عدالت مذكورہ كیس كو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل كرنے كے احكامات جاری كرسكتی ہے۔

واضح رہے كہ میڈیكل كی طالبہ عاصمہ رانی كو كوہاٹ میں گھر كے سامنے فائرنگ كركے قتل كیاگیا تھا جس كے بعد كوہاٹ پولیس نے شاہ زیب اور مركزی ملزم مجاہد آفریدی كو ایف آئی آر میں  نامزد كیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔