کسی بھی خطرے سے لڑنے کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف

خبر ایجنسیاں  جمعرات 15 مارچ 2018
بہاولپور کور کا دورہ، کور کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی۔ فوٹو:فائل

بہاولپور کور کا دورہ، کور کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں پرتفصیلی بریفنگ دی۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی خطرہ کے خلاف لڑنے کیلئے بھرپور طور پر تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہاولپور کور کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر دی گئی ذمہ داریوں اور کسی بھی خطرہ کے خلاف بھرپور تیاریوں پر کور کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے بہادر اور روایتی جنگجوؤں نے خطروں کے جواب کیلئے اپنی توجہ کو کم نہیں کیا بلکہ اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم کسی بھی خطرہ کے خلاف لڑنے کیلئے بھرپور طور پر تیار ہیں جب کہ اس موقع پر کور کمانڈر ملتان بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔