پاکستانی سفارتکاروں کا تحفظ بھارت کی ذمے داری ہے، وزیر دفاع

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 15 مارچ 2018
خرم دستگیر سے ایئرچیف سہیل امان کی الوداعی ملاقات،وزیر نے خدمات کوسراہا۔ فوٹو : فائل

خرم دستگیر سے ایئرچیف سہیل امان کی الوداعی ملاقات،وزیر نے خدمات کوسراہا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بھارتی غیر سفارتی پالیسی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی سفارتکاروں کا تحفظ اور سلامتی بھارت کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق خرم دستگیر خان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ امور سے متعدد بار سرکاری سطح پر احتجاج کیا گیا۔

دریں اثنا وزیردفاع خرم د ستگیرسے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے سبکدوش ہونے والے چیف آف ایئر اسٹاف کی خدمات کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔