نواز شریف کی مقبولیت نے زرداری اور عمران کو ملایا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مارچ 2018
سفیر لگانا فوج یا عدلیہ نہیں انتظامیہ کا استحقاق ہے:وزیرخارجہ کی ’’کل تک‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

سفیر لگانا فوج یا عدلیہ نہیں انتظامیہ کا استحقاق ہے:وزیرخارجہ کی ’’کل تک‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی مقبولیت نے آصف زرداری اور عمران خان کو ملایا۔

خواجہ آصف نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ ستر برسوں میں جن جن کے راستے روکے گئے، اللہ نے ان کیلیے دوسرے راستے کھولے۔ ہم عوام میں جاتے رہیں گے، حالات بدل جائیں گے،جسے باربارآزمایاجارہا ہے اور بار بار فیل ہورہاہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ انتخابات دورنہیں،عدلیہ ،فوج، میڈیاسب کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں ووٹ کوعزت دیں، ووٹرکی رائے کاپورا وزن تُلنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی مقبولیت نے عمران ،زرداری کوملنے پر مجبور کیا،عمران نے اپنے آپ کونقصان پہنچایا، زرداری کو کیا کامیابی ملی؟۔

ایک سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوجیل ہوئی توان کے بغیر2018ء کے انتخابات میں جائیں گے۔ بیانیہ نوازشریف کاہی رہے گا جو ووٹ کوعزت دو ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف کے مزاج اورسوچ میں فرق ہوسکتاہے مگر مقصد ایک ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں تاجر، سول سرونٹس، صحافی، جنرل، ایئرمارشلز بھی سفیرتعینات ہوئے، کارپوریٹ کلچرکانمائندہ کیوں نہیں تعینات ہوسکتا؟ وزیراعظم کے کاروباری شراکت دارہونا نااہلیت نہیں، سفیر لگانا فوج یاعدلیہ کانہیں انتظامیہ کا استحقاق ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔