ملتان تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

نمائندگان ایکسپریس  جمعرات 15 مارچ 2018
چارسدہ میں کارروائی، قبرستان سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

چارسدہ میں کارروائی، قبرستان سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور / ملتان / شبقدر: سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کو علم ہوا کہ گرڈ اسٹیشن پرانا شجاع آباد روڈ کے قریب دہشت گرد موجود ہیں اور وہ ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانا چاہتے ہیں، اس اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں عدیل، خرم، اسرار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا جب کہ ملزموں کاتعلق کالعدم جماعت سے ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب شبقدر میں چارسدہ پولیس نے اخون ظفر بابا قبرستان میں خالی قبر سے 3خود جیکٹس، 7کلو بارودی مواد، ایک دستی بم،ریمورٹ کنٹرول،ریسیور ، 704 ایس ایم جی کارتوس اور بیٹری سیل برآمدکرلیے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، ادھر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران قتل اقدام قتل میں ملوث 62 سمیت 286ملزم گرفتار کر لیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔