امریکی بحریہ کا ایف 18 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مارچ 2018
دوران پرواز طیارے میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے بعد وہ سمندر میں جاگرا فوٹو:فائل

دوران پرواز طیارے میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے بعد وہ سمندر میں جاگرا فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکی بحریہ کا ایف اے 18 جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ویسٹ نیول ایئر اسٹیشن کے قریب امریکی نیوی کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ جیٹ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں سوار دونوں ہوا باز جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے فضا میں قلابازی کھائی، پھر ایک دھماکا سے اس میں آگ لگ گئی اور طیارہ سمندر میں جاگرا۔

امدادی اداروں نے سمندر سے دونوں ہوا بازوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ امریکی نیوزی نے بتایا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔