کراچی میں انوکھی چوری، لٹیروں نے نقدی چھوڑ کر چھالیہ لوٹ لی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مارچ 2018
نامعلوم ملزمان نے تین لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ لوٹی، دکان مالک: فوٹو: فائل

نامعلوم ملزمان نے تین لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ لوٹی، دکان مالک: فوٹو: فائل

 کراچی: فیڈرل بی ایریا دستگیر میں لٹیروں نے لاکھوں روپے کی چھالیہ لوٹ لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا دستگیرکے بلاک 14 میں رات گئے ڈاکوؤں نے پان، چھالیہ اورکنفیکشنری کی دکان پرنقب لگائی، چوردکان کے شٹرکے کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور چھالیہ اٹھا کر لے گئے۔

دکان مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تین لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ لوٹی اورملزمان نے چھالیہ کے علاوہ کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔

واضح رہے کہ دوماہ قبل مارکیٹ میں 250 روپے کلوفروخت ہونے والی چھالیہ اب 2 ہزار500 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔