کراچی میں عوام کا آوارہ کتوں کی بہتات کیخلاف انوکھا احتجاج

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مارچ 2018

 کراچی: اورنگی ٹاؤن کے مکینوں نے آوارہ کتوں کو بوریوں میں بند کرکے یو سی آفس کے سامنے ڈال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں علاقہ مکینوں نے منتخب کونسلرز کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے درجن کے قریب کتے بوریوں میں بند کرکے کونسلر آفس کے دروازے پرڈال دیے۔ بوری بند زندہ کتوں کو رکشوں کے ذریعے یونین کونسل کے دفتر تک لایا گیا، بوریاں ڈالتے ہی کونسلر آفس کے عملے کے ہوش اڑگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے مجبور ہو کر یہ اقدام اٹھایا ہے، ایک سال سے کونسلرز کی منتیں کر رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کیپسول نہیں ہیں۔ علاقہ مکین کے دوران آوارہ کتے کا نشانہ بننے والے بچے کو بھی اپنے ہمراہ لائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔