ممبئی میں زیرتعمیرعمارت گرنے سے 30 افراد ہلاک ، 70 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اپريل 2013
عمارت ميں 4 مزيد منزلوں كا اضافہ كيا جارہا تھا جن ميں سے 3 مكمل ہوچکی تھيں ، فوٹو: اے ایف پی

عمارت ميں 4 مزيد منزلوں كا اضافہ كيا جارہا تھا جن ميں سے 3 مكمل ہوچکی تھيں ، فوٹو: اے ایف پی

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

بھارت کے شہر ممبئی میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ، جن میں زیادہ  تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ  ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ ملبے میں دبے افراد کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق عمارت كی پہلی چار منزليں رہائشی فليٹ اور دفاتر كے طور پرزير استعمال تھيں جبکہ عمارت ميں 4 مزيد منزلوں كا اضافہ كيا جارہا تھا جن ميں سے 3 مكمل ہوچکی تھيں تاہم عمارت گرنے كی وجوہات كے بارے ميں معلوم نہيں ہوسكا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔