شمالی کوریا کے دھمکی آمیز بیانات کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، بان کی مون

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اپريل 2013
شمالی کوریا سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا وہ رویہ تبدیل کرے ورنہ معاملے کے  جو نتائج نکلیں گے اورتباہ کن ہوں گے،بان کی مون  فوٹو:فائل

شمالی کوریا سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا وہ رویہ تبدیل کرے ورنہ معاملے کے جو نتائج نکلیں گے اورتباہ کن ہوں گے،بان کی مون فوٹو:فائل

میڈرڈ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے منفی بیانات میں بہت آگے نکل چکا ہے اور اس کےتباہ کن نتائج آسکتے ہیں۔

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بان کی مون  کا کہنا تھا کہ امریکا کو دھمکی دینا ایک مذ اق نہیں بلکہ ایک سنجیدہ عمل ہے اورشمالی کوریا غیر زمہ دارانہ رویئے میں خوفناک حد تک آگے بڑھتا جارہا ہے ۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس موقع پر فریقین سے اپیل کی کہ وہ کشیدہ صورتحال کو معمول پر لاتے ہوئے جلد از جلد مذاکرات کا عمل  شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاص طور پر شمالی کوریا سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنا وہ رویہ تبدیل کرے ورنہ اس معاملے کے  جو نتائج نکلیں گے اورانتہائی تباہ کن ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔