ڈیفالٹرکہنے والے ثبوت لائیں یا معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اپريل 2013
اس مہم کو چلانے والے 24 گھنٹوں میں ان الزامات کے ثبوت قوم کے سامنے لائیں  یا پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور قوم سے معافی مانگیں،شہباز شریف فوٹو : فائل

اس مہم کو چلانے والے 24 گھنٹوں میں ان الزامات کے ثبوت قوم کے سامنے لائیں یا پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور قوم سے معافی مانگیں،شہباز شریف فوٹو : فائل

لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ڈیفالٹر کہنے والے ثبوت لائیں یامعافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا اوراگر میرے اوپر الزام ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کےدوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا باخبر ہے کہ اگر میں یا نوازشریف ڈیفالٹر ہوتے تو پرویز مشرف جیسے بدترین مخالف کے دور میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے تھے ،اگر ہماری فیملی کے کسی بھی شخص نے قرضہ معاف کرایا یا کوئی بھی ڈیفالٹر ہے تو زندگی بھر کے لئے سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹی وی چینلز سے بھی شکایت اور گلا ہے جنہوں نے حقائق جاننے کےلئے ہم سے رابطہ کئے بغیر یہ بے بنیاد خبر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی جبکہ الیکشن کمیشن میڈیا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کروائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مہم کو چلانے والے 24 گھنٹوں میں ان الزامات کے ثبوت قوم کے سامنے لائیں  یا پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب ان الزامات کی تردید جاری کرے ورنہ یہ سب عدالتی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں ، ان کا کہنا تھا کہ ایک سرکاری ادارے کی طرف سے ہماری جماعت کی قیادت کے خلاف اس طرح کی بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات تراشی کا نوٹس لینا الیکشن کمیشن کا اخلاقی اور قانونی فرض ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔