سدھو کی کپل شرما کے نئے شو میں دھماکے دار انٹری

ویب ڈیسک  جمعرات 15 مارچ 2018
کپل شرما کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بہت جلد نجی چینل پر نشر کیا جائے گا ۔ فوٹو: فائل

کپل شرما کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بہت جلد نجی چینل پر نشر کیا جائے گا ۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارت کے پسندیندہ کامیڈین کپل شرما کے نئے شو میں ان کے پرانے ساتھی نووجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر اپنی ہنسی سے شو کو چار چاند لگانے آرہے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ گزشتہ کئی سالوں سے اپنی مقبولیت کی وجہ سے عروج پر تھا جس کی بنیادی وجہ شو کے وہ معروف کردار تھے جنہیں صرف بھارت نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ شو کے نئے انداز میں شروع کرنے کے اعلان کے بعد معروف کردار سدھو نے بھی ایک بار پھر سے انٹری دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کپل شرما کے نئے شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما ‘ کے اعلان کے بعد ’کامیڈی نائٹ ود کپل اور ’دی کپل شرما شو‘  سے اپنی ہنسی سے جادو جگانے والے معروف کردار سدھو پاجی بھی شو میں انٹری کے لئے تیار ہو گئے ہیں اور وہ اپنے پہلے شو کی شوٹنگ بھی مکمل کرچکے ہیں جس کا پرومو بہت جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کپل شرما کی دھواں دار واپسی

واضح رہے کہ کپل شرما گزشتہ سال آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز اپنے ساتھی اداکار سنیل گرور سے لڑپڑے تھے جس سے نہ صرف ان کے کیریئر کا زوال شروع ہوا بلکہ ’دی کپل شرما شو‘ کے مرکزی کردار ساتھیوں سمیت شو چھوڑ کرچلے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔