- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
فلم ’’شور شرابا‘‘ میں بلو کا کردار میرا فنی سفر نئی سمت میں لے کر جائے گا، میرا
اسلام آباد /لاہور: فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ فلم ’شورشرابا ‘ میں میرا ’’بلو‘‘ کا کردارمیرے فنی سفر کو ایک نئی سمت میں آگے لے کرجائے گا۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ میرا نے کہا کہ میری پہچان پاکستان فلم انڈسٹری سے ہے اور اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے یادگارکردارنبھائے۔ لیکن اب ’بلو‘ کا کردارشائقین کو عرصہ تک یاد رہے گا۔ یہ ایک ایسا کردارثابت ہوگا کہ جس کے بعد میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اورلابی سسٹم کے تحت کام پانے والے بھی ایسے کرداروں کی تلاش کریں گے۔
میرا نے کہا کہ فلمساز سہیل خان اوربھارتی ہدایتکارحسنین حیدرآباد والہ نے جب مجھے اس فلم کیلیے رابطہ کیاتوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس فلم میں کوئی سپراسٹارنہیں بلکہ ایک ایسی اداکارہ سے کام لینا ہے، جو اس کردارکوہمیشہ کیلیے امرکردے۔ بطوراداکارہ یہ کسی بھی فنکارکیلیے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ اس لیے میں خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اس کردارکیلیے میراانتخاب کیا گیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹرکی ہدایت کے مطابق بڑی محنت اورلگن کے ساتھ اس کردارکونبھایا ہے اورمجھے امید ہے کہ جب فلم بین سینما گھروں میں اس فلم کودیکھیں گے توان کے اداس چہروں پرمسکراہٹ ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان فلم انڈسٹری ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہے اوراچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں لیکن ان فلموں کو کامیابی کا وہ گریڈ نہیں مل پارہا ہے، جس کوہم سپرہٹ قراردیتے ہیں۔ یہ نوجوان فلم میکرز کیلیے ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ اس کے جواب تلاش کرنے کیلیے انھیں بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔
میرا نے کہا کہ جولوگ اس سوال پرغورکرتے ہوئے آئندہ عوام کی دلچسپی کومدنظررکھتے ہوئے کہانی، میوزک اورکاسٹ پرتوجہ دینگے، وہی سپرہٹ فلمیں بنا پائیں گے۔ وگرنہ فلمیں توبنتی رہیں گی لیکن ان کی کامیابی اورمنافع بخش کاروبار کاتناسب نہ ہونے کے برابر رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔