امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر پر کرپشن کا الزام، نیب نے طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018

 اسلام آباد: نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان  پہنچانے کے الزام میں امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے امریکا کے لیے نامزد  سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے۔ اس اقدام کی وجہ سے حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایس ای سی پی نے تحقیقات کی ہیں، نیب نے ایس ای سی پی کی یہ تحقیقاتی رپورٹ حاصل کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کی جن کی  منظوری کے بعد  نیب لاہور نے علی جہانگیر کو تحقیقات کے لیے 22 مارچ کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔