وزارت داخلہ نے اسلحے کی نمائش پر پابندی اور خصوصی اجازت نامے منسوخ کردیئے

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اپريل 2013
اگر کوئی شخص اسلحہ کی نمائش کرتا ہوا پایا گیا تو متعلقہ تھانے کی پولیس ذمہ دار ہوگی، وزارت داخلہ  فوٹو: فائل

اگر کوئی شخص اسلحہ کی نمائش کرتا ہوا پایا گیا تو متعلقہ تھانے کی پولیس ذمہ دار ہوگی، وزارت داخلہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ  اسلحہ رکھنے کے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں چاروں صوبوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص اسلحہ کی نمائش کرتا ہوا پایا گیا تو متعلقہ تھانے کی پولیس ذمہ دار ہوگی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں چاروں صوبوں کو اسلحہ رکھنے کے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحے کے خصوصی اجازت نامے کے لئے نئی پالیسی مرتب کی جارہی ہے  جس  کے بعد اس کے حصول کے لئے دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔