پشاور: حیات آباد میں 3 مارٹر گولے فائر، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

ویب ڈیسک / نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 5 اپريل 2013
زخمیوں کو حیات آباد میڈیكل كمپلیكس منتقل كردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

زخمیوں کو حیات آباد میڈیكل كمپلیكس منتقل كردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: حیات آباد کے پوش علاقے میں 3 مارٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس كے مطابق باڑہ خیبر ایجنسی كی جانب سے مارٹر گولے فائر كئے گئے جو حیات آباد فیز 6 كے علاقے میں گول چوک لیڈیز پارک کے قریب گرے جن كی آواز دور دور تک سنی گئی، مارٹر گولے گرنے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیكل كمپلیكس منتقل كردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے كہ باڑہ كے علاقے سے حیات آباد پراکثر مارٹر گولے فائر كئے جاتے ہیں اور  اس طرح كے اب تک درجنوں  واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔