ناقص امپائرنگ کی ایک اور مثال سامنے آگئی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
نشاندہی کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن امپائر کے پاس بھی گئے لیکن انھوں نے فیصلہ برقرار رکھا اور فری ہٹ دیدی۔ فوٹو : فائل

نشاندہی کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن امپائر کے پاس بھی گئے لیکن انھوں نے فیصلہ برقرار رکھا اور فری ہٹ دیدی۔ فوٹو : فائل

شارجہ: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بھی ناقص امپائرنگ کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں اننگز کے 18ویں اوور میں سنیل نارائن کو گیند کرتے ہوئے انور علی کا پاؤں کریز میں ہونے کے باوجود امپائر نے نوبال کا اشارہ کردیا، میدان میں بڑی اسکرین اور ٹی وی پر ری پلے میں ثابت ہوا کہ قطعی طور انور علی کا پاؤں باہر نہیں تھا۔

اس غلطی کی نشاندہی کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن امپائر کے پاس بھی گئے لیکن انھوں نے فیصلہ برقرار رکھا اور فری ہٹ دیدی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔