دلبرداشتہ سہیل تنویر لیگز میں اپنا مستقبل تلاش کرنے پر مجبور

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
میں ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا تھا مگر زیادہ مواقع نہیں مل سکے، پیسر۔ فوٹو: اے ایف پی

میں ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا تھا مگر زیادہ مواقع نہیں مل سکے، پیسر۔ فوٹو: اے ایف پی

شارجہ: دلبرداشتہ سہیل تنویر لیگز میں اپنا مستقبل تلاش کرنے پر مجبورہوگئے۔

ایک انٹرویو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر سہیل تنویر نے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی رہی ہے تاہم میرے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، ایک پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے مجھے جب بھی جہاں بھی کھیلنے کا موقع ملا کھیل کر تجربہ حاصل کیا، جب بھی پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا تو پرفارم کیا،میں ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا تھا مگر زیادہ مواقع نہیں مل سکے۔

سہیل تنویر نے کہا کہ دنیا بھر کی لیگز میں کھیل چکا ہوں لیکن پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنا ایک الگ تجربہ ہے کیونکہ ہمارے ساتھ وسیم اکرم جیسے لیجنڈ موجود ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم اگر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو ہم ٹائٹل جیتنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔