مسخروں جیسی حرکتیں مگر کوہلی کو آئی سی سی کچھ نہیں کہتی، پال ہیرس

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
ہیرس کا اشارہ اس ٹیسٹ کی جانب تھا جس میں کوہلی نے امپائرز سے شکایت کے بعد گیند کو غصہ سے نیچے پھینکا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

ہیرس کا اشارہ اس ٹیسٹ کی جانب تھا جس میں کوہلی نے امپائرز سے شکایت کے بعد گیند کو غصہ سے نیچے پھینکا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی

نئی دہلی:  جنوبی افریقہ کے سابق لیفٹ آرم اسپنر پال ہیرس نے کاگیسو ربادا اور اسٹیون اسمتھ کے تنازع میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کھینچ لیا۔

پروٹیز کی جانب سے 37 ٹیسٹ کھیلنے والے ہیرس نے ٹویٹر پر کہا کہ ربادا پر 2میچز کی پابندی سے واضح ہوتا ہے کہ آئی سی سی کو بولر یا پھر جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، دوسری جانب کوہلی مسخروں جیسی حرکتیں کرتے ہیں مگر کونسل انھیں کچھ نہیں کہتی۔

ان کا اشارہ پریٹوریا میں حال ہی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی جانب تھا جس میں کوہلی نے امپائرز سے شکایت کے بعد گیند کو غصہ سے نیچے پھینکا تھا، جس پر انھیں 25 فیصد میچ فیس جرمانے کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔