آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 16 مارچ 2018
یائوجنگ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو: اے پی پی

یائوجنگ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو: اے پی پی

 اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور زیرغور آئے۔ چینی سفیر نے خطے میں سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔