18مارچ کو یوم تاسیس لیاقت آباد فلائی اوور پر منائیں گے، فاروق ستار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 16 مارچ 2018
پہلے بھی سربراہ کو مائنس کیا، اب دوسرے سربراہ کو مائنس کر رہے ہو، سربراہ ایم کیو ایم ۔ فوٹو:فائل

پہلے بھی سربراہ کو مائنس کیا، اب دوسرے سربراہ کو مائنس کر رہے ہو، سربراہ ایم کیو ایم ۔ فوٹو:فائل

 کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر 18مارچ کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد والوں کو کہتا ہوں وہ بھی لیاقت آباد آئیں ، لیاقت آباد جلسے میں کوئی تقریر نہیں کریگا صرف میں اور خالد مقبول تقریر کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کی جامعات کے خلاف سازش کی جارہی ہے ، نادرا بھی سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافیاں کر رہا ہے، آنے والے الیکشن کے بعد وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کا ہوگا۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ 2018 الیکشن میں ایم کیو ایم اپنی تمام نشستوں سے کامیاب ہوگی۔ آئیے فیصلہ کریں کہ ہم پتنگ کو چھینا جھپٹی میں پھٹنے نہیں دیں گے۔

فاروق ستار ملیر لانڈھی اور شاہ فیصل کے مختلف علاقوں ٹنکی اسٹاپ ، لیاقت مارکیٹ ، جناح اسکوائر ، لانڈھی بابر مارکیٹ ، چراغ ہوٹل ، لانڈھی نمبر 6 ، شاہ فیصل ایک نمبر اور شمع شاپنگ سینٹر سمیت دیگر علاقوں کے طوفانی دورہ کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔