اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹور آپریٹرز کا 40 فیصد حج کوٹا برقرار رکھنے کا حکم

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 16 مارچ 2018
حکومت نے 33 فیصد کوٹا کر دیا تھا، 32 اپوزیشن سینیٹرز کی فنانس ایکٹ کیخلاف درخواست پر وفاق و دیگر فریقین کو نوٹس۔ فوٹو:فائل

حکومت نے 33 فیصد کوٹا کر دیا تھا، 32 اپوزیشن سینیٹرز کی فنانس ایکٹ کیخلاف درخواست پر وفاق و دیگر فریقین کو نوٹس۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کوٹا کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے رواں سال حج ٹور آپریٹرز کے لیے 40 فیصد کوٹا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حض کوٹا کیس کی تمام ہائیکورٹس سے یکجا درخواستیں نمٹا دیں اور حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ حج کوٹے کے حصول کے لیے آنے والی نئی درخواستوں کا جائزہ لے کر کمیٹی 30 مارچ تک عارضی لسٹ مرتب کرے اور وہ لسٹ وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے جس ٹور آپریٹرکی درخواست مستردکی جائے تو ساتھ وجوہ کا ذکر بھی ویب سائٹ پرکیا جائے تاکہ کسی کو کوئی اعتراض ہوتو15 اپریل تک تحریری شکایت درج کرا سکے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے حج کوٹے کی تقسیم کے معاملے پر دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ ملک بھر سے آئے ہوئے ٹور آپریٹرز کی کثیر تعداد عدالت میں موجود تھی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جو شہری وزارت مذہبی امور کے پاس بطور حج ٹور آپریٹر رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں ان کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی کمیٹی ضابطہ کار وضع کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔