ایمنسٹی اسکیم، حکومت کس کیلیے راہ ہموار کررہی ہے؟ نبیل گبول

ویب ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
اللہ کی شان ہے ضرورت پر سب ایم کیو ایم کے پاس آتے ہیں، میاں عتیق۔ فوٹو: فائل

اللہ کی شان ہے ضرورت پر سب ایم کیو ایم کے پاس آتے ہیں، میاں عتیق۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک غیر قانونی طور پر پیسے رکھنے والوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم لا رہی ہے، یہ کس کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے؟

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک کے میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ یہ کیسی حکومت چلا رہے ہیں کہ ان کے قائد نواز شریف خود مطالبہ کر رہے ہیں کہ کمیٹی بننی چاہیے۔ ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اعتراض یہ ہے کہ انہیں کس نے اکٹھا کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عیلم عادل شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے، انہیں موقعہ دینا چاہیے، ہم ووٹ مانگنے کیلئے نہ پہلے پیپلزپارٹی کے پاس گئے تھے اور نہ اب جائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ یہ پرانی ریت ہے کہ جب پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ (ن) کو ضرورت پڑی وہ ایم کیو ایم کے پاس آئے اب یہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کو ضرورت پڑی وہ ایم کیو ایم کے پاس آئی، یہ اللہ کی شان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔