سیالکوٹ میں شہری کے گھردھاوا، پولیس اہلکار نے بچی کو زمین پر پٹخ دیا

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  جمعـء 16 مارچ 2018
ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد طاہر کو فوری طور پر معطل کر کے گرفتار کر لیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد طاہر کو فوری طور پر معطل کر کے گرفتار کر لیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

سیالکوٹ: عبوری ضمانت کرانے والے ملزم کو گرفتار کرنے اور بچوں پر تشدد کرنے والے سب انسپکٹر کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع دھیرا سندھا کے رہائشی عمران کا محلہ میں معمولی جھگڑا ہوا۔ تمام قانونی لوازمات مکمل کرنے کے باوجود تھانہ صدر کاسب انسپکٹر محمد طاہر مخالفین کے کہنے پر ہمارے گھر زبردستی داخل ہو ا اور موٹر سائیکل پر بیٹھی 3سالہ بچی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا اور گالم گلوچ  شروع کر دی۔

دوسری جانب ڈی پی او اسد سرفراز خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر محمد طاہر کو فوری طور پر معطل کر کے گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔