- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
دورہ بھارت کے دوران ہلیری کلنٹن کا ہاتھ ٹوٹ گیا
جودھ پور: سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھارتی دورے کے دوران باتھ ٹب میں گر کر زخمی ہوگئیں۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ان دنوں اپنی کتاب کی تشہیر کے سلسلے میں بھارت کے دورے پر ہیں لیکن انہیں بھارت کا یہ دورہ بہت مہنگا پڑا ہے۔ ہلیری کلنٹن بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں وہ باتھ ٹب میں گرنے کے باعث خود کو زخمی کروا بیٹھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلیری کلنٹن کو صبح تقریباً 5 بجے جودھ پور کے سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ باتھ ٹب میں گرنے کے باعث ہلیری کلنٹن کے سیدھے ہاتھ کی کلائی شدید متاثر ہوئی ہے اور اس میں فریکچر ہوگیا ہے۔
ہلیری کلنٹن کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھادیا گیا ہے اور انہیں اگلے تین روز تک مستقل چیک اپ کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم ہلیری کی صحت ان کے دورہ بھارت پر اثر انداز نہیں ہوگی اور وہ اپنا دورہ جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ دوروز قبل بھارتی شہر منڈو میں تاریخی مقام کے دورے پر بھی ہلیری کلنٹن سیڑھیوں سے اترتے وقت دو مرتبہ پھسل گئی تھیں تاہم ان کے ساتھ موجود شخص نے بروقت تھام کر انہیں گرنے سے بچایا تھا۔ تیسری بار پھسلنے سے بچنے کےلیے انہوں نے اپنی سینڈل ہی اتار دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔