- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
سلمان خان ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں سب سے آگے
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری محض ایک شوبز انڈسٹری نہیں ہے بلکہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے اور اس سے منسلک افراد سرمایہ داروں کی طرح اپنی آمدنی پر کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے لے کر دپیکا پڈوکون تک تمام اداکار ہر سال ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے بھارتی حکومت کے سپرد کرتے ہیں۔
سلمان خان
اداکار سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فنکاروں میں ہوتا ہے 2015 سے لے کر 2017 تک انہوں نے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ سلو میاں نے پیشگی ٹیکس کی مد میں 44 کروڑ 5 لاکھ روپے بھارت کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
دپیکا پڈوکون
اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے 2016 کے بعد ان کی آمدنی میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ 2016 میں انہوں نے 9 کروڑ اور 2017 میں 10 کروڑ 25 لاکھ ٹیکس اداکیا۔
عامر خان
اداکار عامر خان نے2016- 2017 میں 14 کروڑ 8 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔
ہرتھیک روشن
اداکار ہرتھیک روشن نے مالی سال 2017 میں 25 کروڑ 5 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔
کپل شرما
مزاحیہ اداکار کپل شرما نے مالی سال 17-2016 کے دوران 7 کروڑ ٹیکس اداکیا۔
اکشے کمار
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کا شمار بھی مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 29 کروڑ 5 لاکھ ٹیکس اداکیا۔
کرینہ کپور خان
کرینہ کپور خان نے مالی سال 17-2016 کے درمیان 3 کروڑ 9 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔
عالیہ بھٹ
اداکارہ عالیہ بھٹ نے 2017 کے دوران 4 کروڑ 33 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔
رنبیرکپور
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے گزشتہ برس 22 کروڑ 3 لاکھ ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔