- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
معذوروں کے لیے ’گوگل میپ‘
لندن: گوگل نے وہیل چیئر استعمال کرنے والے معذور افراد کی رہنمائی کےلیے ’’ گوگل میپ‘‘ میں ایک نیا آپشن متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے معذور افراد ایسا راستہ جان سکیں گے جہاں انہیں آمد و رفت میں کسی قسم کی دشورای کا سامنا نہ ہو۔
گوگل نے معذور افراد کی رہنمائی کےلیے ’’ گوگل میپ‘‘ میں خصوصی تبدیلی کرتے ہوئے ایک نیا آپشن متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے معذور افراد ٹرینوں، بسوں اور ایئرپورٹ تک رسائی اور اپنی منزل تک پہنچنے کےلیے ایسا راستہ معلوم کرسکتے ہیں جہاں آمد و رفت میں معذوروں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔
گوگل نے ابتدائی طور پر وہیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کے مقرر کردہ راستوں سے متعلق گوگل میپ کی سہولت لندن، نیویارک، ٹوکیو، میکسیکو، بوسٹن اور سڈنی میں پیش کی ہے۔ اس میپ کے ذریعے معذور افراد شہر کے مراکز، ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے اور اہم مقامات تک جانے کےلیے آسان اور محفوظ راستے جان سکیں گے جو حکومت کی جانب سے معذوروں کےلیے مخصوص کیے گئے ہیں یا ایسے ہیں جہاں سے وہیل چیئر بہ آسانی گزرسکتی ہے۔
گوگل میپ کی پروڈکٹ مینیجر ریو آکاسکا نے بین الااقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم شہر میں کام کرنے والی دیگر ٹرانزٹ ایجنسیز سے بھی بات کررہے ہیں تاکہ ایسے راستوں کا تعین کرسکیں جو معذور افراد بہ آسانی استعمال کرسکیں اور انہیں اپنی منزل تک پہنچنے کےلیے ہجوم یا دیگر رکاوٹوں کا سامنا نہ ہو۔
معذوروں کو ان کی سہولت کے تحت راستوں کی رہنمائی کرنے والے گوگل میپ پر منزل کا نام لکھ کر ’ڈائریکشن‘ کا آپشن منتخب کرکے ٹرانسپورٹیشن آئیکن کا آپشن منتخب کیجیے جس کے رُوٹ سیکشن میں ’’وہیل چیئر ایکسیس ایبل‘‘ کا آپشن موجود ہے۔ اسے منتخب کرنے کے بعد گوگل منزلِ مقصود تک پہنچنے کےلیے معذور افراد کی رہنمائی کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔